تازہ ترین

بھاٹی گیٹ ماں بچی کے  گٹر میں گرنے کا افسوسناک واقعہ سے متعلق پیش رفت سامنے آئی ہے اور ڈی آئی جی آپریشنز  نے خاوند کو حراست میں لینے، تشدد کی اطلاعات پر ایس ایچ او  بھاٹی گیٹ زین عباس کو معطل،  ڈی ایس پی کو اظہار وجوہ کا نوٹس جاری کردیا۔  ایس پی سٹی، متعلقہ پولیس کے رسپانس کا تعین کے لیے اعلی سطحی ٹحقیقات ہوں گی، ڈی آئی جی آپریشنز نے آئی اے بی کو آزادانہ انکوائری کے لیے خط لکھ دیا جس میں  مرنیوالی خاتون کے خاوند اور دیور کو حراست میں لینے کی محرکات کا تعین ہو گا، پولیس نے ریسکیو کال پر گرفتاری کیوں کی؟ اس کی بھی جانچ ہو گی۔

 وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت کے مطابق اے آئی بی کو جلد از جلد تحقیقات مکمل کرنے کی سفارش کی گئی، تحقیقات کی روشنی میں افسوسناک رویے میں ملوث تمام افسران کے خلاف سخت ایکشن ہو گا۔

Leave A Comment

Advertisement