مانگا منڈی : 14 سالہ لڑکے کے قتل کا معمہ حل
گلا کٹی لاش کی شناخت 14 سالہ ثاقب علی کے نام سے ہوئی۔ پولیس نے چند گھنٹوں میں کارروائی کرتے ہوئے ملزم عبدالرحمان کو گرفتار کرلیا۔ابتدائی تفتیش میں ملزم نے دوست کو قتل کرنے کا اعتراف کرلیا۔ ملزم کے مطابق دونوں کے درمیان غیر شرعی جنسی عمل پر تنازعہ ہوا تھا۔ملزم نے پہلے بلیڈ کے وار کیے، پھر نالے کی مدد سے گلا دبا کر مقتول کو قتل کیا۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزم کو مقتول کے ساتھ جاتے دیکھا جا سکتا ہے۔شواہد کی مدد سے ملزم کو ٹریس کرکے گرفتار کیا۔ مقدمہ نمبر 936/26 مقتول کے والد عارف کی مدعیت میں درج کرلیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے