کراچی: 16 سالہ اریبہ کے قتل میں ملوث پڑوسی گرفتار، اعتراف جرم کر لیا
کراچی ملیر کھوکھرا پار میں گھر کے باہر سے لڑکی کی لاش ملنے کا معمہ 20 دن بعدحل ہوگیا۔16 سالہ اریبہ کے قتل میں ملوث پڑوسی ملزم گرفتار کر لیا گیا، ملزم نے لڑکی سے جنسی زیادتی کا اعتراف کر لیا، ملزم نے بیان میں کہا 10 جولائی کو لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنایا، لڑکی کے شور مچانے پر منہ پر ہاتھ رکھا تھا،اس کے بعد وہ مر گئی۔
پولیس کے مطابق ملزم کو شک کی بنیاد پر حراست میں لیا تو اس نے اعتراف جرم کرلیا، عدالت نے جرم ثابت ہونے پر ملزم کو جیل بھیج دیا۔
Leave A Comment