کراچی: سائٹ اے ایریا میں فائرنگ، پولیس اہلکار جاں بحق
کراچی کے سائٹ اے ایریا میں فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا۔ سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) کیماڑی کے مطابق پولیس اور رینجرز اہلکار کے درمیان لڑائی کے دوران فائرنگ ہوئی، فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق جبکہ رینجرز اہلکار زخمی ہوا۔ فائرنگ سے زخمی زینجرز اہلکار کا اسپتال میں علاج جاری ہے، زخمی رینجرز اہلکارکا ہوش میں آنے کے بعد بیان لیا جائے گا۔ رینجرز اہلکار کے بیان کے بعد قانونی کارروائی کی جائے گی۔ جائے وقوعہ سے دو نائن ایم ایم پستول ملے ہیں۔