تازہ ترین

73ویں مس یونیورس 2025 ایونٹ کے دوران، 19 نومبر کو بنکاک میں ایک افسوس ناک واقعہ پیش آیا، جس میں مس جمیکا، گیبریل ہنری، پریلیمنری ایوننگ گاؤن مقابلے کے دوران اسٹیج سے گر گئیں۔ اس حادثے کے نتیجے میں انہیں تشویش ناک حالت میں فوراً اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ابتدائی رپورٹس کے مطابق 23 سالہ گیبریل ہنری کےچہرے پر زخم اور فریکچر آئے تھے، جب کہ جسم کے اندر خون بہنا شروع ہوگیا تھا۔

مس یونیورس کی انتظامیہ نے مس جمیکا کی صحت کے بارے میں تازہ ترین معلومات شیئر کی ہیں۔ آرگنائزیشن نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے تصدیق کی کہ گبریل ہیری اب خطرے سے باہر ہیں اور ان کی حالت بتدریج بہتر ہو رہی ہے، لیکن وہ اب بھی نیورولوجیکل مانیٹرنگ میں ہیں اور 24 گھنٹے اسپیشلسٹ ان کی نگرانی کررہے ہیں۔گیبریل ہنری کو اگلے چند دنوں میں جمییکا واپس روانہ کیا جائے گا۔ ان کے ساتھ مکمل میڈیکل اسکورٹ ٹیم ہو گی۔ اسپتال سے ان کی میڈیکل فلائٹ کے انتظامات مس یونیورس آرگنائزیشن نے کیے ہیں۔ جمییکا پہنچتے ہی انہیں اسپتال منتقل کیا جائے گا، جہاں ان کا علاج جاری رہے گا۔

مس یونیورس آرگنائزیشن نے اس حادثے کے بعد گیبریل اور ان کے خاندان کو مکمل تعاون فراہم کیا ہے اور ان کے تمام طبی اخراجات بشمول اسپتال کے اخراجات برداشت کیے ہیں۔ اس کے علاوہ، گیبریل کی والدہ اور بہن کی رہائش کے اخراجات بھی تنظیم نے ادا کیے ہیں۔تنظیم نے یہ بھی کہا کہ وہ گیبریل کے علاج کے لیے تمام ضروری اقدامات اٹھا رہی ہے اور آئندہ بھی اس واقعے سے متعلق تمام طبی اخراجات برداشت کرے گی۔

 

Leave A Comment