تازہ ترین

کچے کے علاقوں میں امن و امان کے مستقل حل کےلیے اہم پیش رفت،کچہ کے علاقے کو سیف سٹی اتھارٹی سے منسلک کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔کچے کے علاقوں میں سیف سٹی نیٹ ورک انسٹال کیا جائے گا،وزیر اعلی پنجاب نے سیف سٹی اتھارٹی سے منسلک کرنے کی منظوری دیدی۔پنجاب حکومت نےمجموعی طور پر 23ارب روپے کا ڈویلپمنٹ پیکج تیار کیا،دریائی جزائر اور گھنے جنگلات کی نگرانی کیلئے اقدامات کیے جائیں گے،سیف سٹی اتھارٹی کی رپورٹ کی روشنی میں اقدامات کیے جائیں گے،کچہ ایریا کے جغرافیائی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے گا۔
حکام کے مطابق گنے کی فصلیں جرائم پیشہ عناصر کیلئے پناہ گاہیں ہیں، کچہ ایریا میں موبائل نیٹ ورک کی عدم دستیابی جیسے مسائل کو ختم کیا جائے گا،تھرمل اور ٹیذرڈ ڈرونز کے ذریعے 24 گھنٹے نگرانی یقینی بنائی جا سکے گی۔ مؤثر مانیٹرنگ اور گاڑیوں کا جدید ٹریکنگ سسٹم بھی شامل کیا جائے گا،تھرمل کیمروں سے رات کےاوقات میں بھی مانیٹرنگ ہوگی،انٹیگریٹڈ کنٹرول روم سے مربوط آپریشنز کی کوریج یقینی ہوگی،سولر پاورڈ سرویلنس سائٹس سے دور دراز علاقوں کی کوریج کی جائے گی۔

 

Leave A Comment