مشرق وسطیٰ سے خام تیل کی ترسیل بہتر، خام تیل 100 ڈالر سے نیچے آگیا
مشرق وسطیٰ سے خام تیل کی ترسیل بہتر ہونے کے بعد عالمی منڈی میں قیمتیں کم ہوگئیں۔عالمی مارکیٹ میں برینٹ خام تیل 100 ڈالر فی بیرل سے نیچے چلا گیا، امریکی خام تیل 88 ڈالر اور اماراتی مربن 2 ڈالر کمی کے بعد 109 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ ہوتا دیکھا گیا۔سعودی تیل کمپنی آرامکو نے ایشیائی خریداروں کےلیے نومبر کے سودوں پر 5 ڈالر فی بیرل کی رعایت دینے کا اعلان کیا ہے، ایشیا کےلیے سعودی تیل کی قیمت 6 سال کی کم ترین سطح پر آگئی۔