رحیم یارخان : پولیس اہلکاروں پر ڈنڈوں ’سوٹوں سے مسلح نصف درجن سے زائد افرادکاحملہ
رحیم یارخان(أن لائن)عدالت کے حکم پر محبوسہ کوبرآمدکرنے کیلئے جانیوالے پولیس اہلکاروں پر ڈنڈوں ’سوٹوں سے مسلح نصف درجن سے زائد افرادکاحملہ’ اہلکاروں پر تشدد’ سرکاری گاڑی کی توڑپھوڑ’نقدی’ موبائل فون چھین لئے’ اہلکاروں نے محبوسہ کے چھڑانے کی کوشش ناکام بنادی’ حملہ آورملزمان کے خلاف سنگین دفعات کامقدمہ درج’ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج کی ہدایت پرپولیس نفری محبوسہ آسیہ کو بازیاب کرنے کیلئے چک75اے میں مکان پرچھاپہ مارکر محبوسہ آسیہ کو بازیاب کیا تواسی دوران ملزمان عبدالرحمن’ سیف الرحمن’ عبیدالرحمن’ خورشید بی بی’ ودیگر نامعلوم جوکہ ڈنڈوں اورسوٹوں سے مسلح تھے آسیہ بی بی کوچھڑوانے کیلئے پولیس اہلکاروں پرحملہ آورہوگئے تشددکانشانہ بنایا’ کانسٹیبل محمدسلیم سے30ہزارروپے کی نقدی چھین لی جبکہ کانسٹبیل غضنفرمحمود کاقیمتی موبائل فون توڑڈالا’تاہم سب انسپکٹر فیض رسول وکانسٹیبلان نے محبوسہ کوچھڑوانے کی کوشش ناکام بنادی’ بازیاب محبوسہ کو چک187اے کے رہائشی فضیل نے بازیاب کرنے کیلئے عدالت میں رٹ دائر کی تھی’ حملہ کرکے محبوسہ چھڑوانے’ مارپیٹ کرنے اورسرکاری گاڑی کی توڑپھوڑکرنے میں ملوث ملزمان کے خلاف سنگین دفعات کامقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی گئی۔































































































































































































































































































































































































Leave A Comment