رحیم یارخان : محکمہ تعلیم کے ریٹائرڈ ملازم وزمیندار کواغواءکرکے 60لاکھ مالیت کاتاوان طلب
محکمہ تعلیم کے ریٹائرڈ ملازم وزمیندار کواغواءکرکے 60لاکھ مالیت کاتاوان طلب کرنے غیرقانونی طورپر حراست میں رکھ کر10لاکھ روپے سے زائدمالیت کی رقم لوٹنے 5لاکھ سے زائدمالیت کی طلائی انگوٹھی‘ راڈوگھڑی‘ موٹرسائیکل چھیننے عدالت سے رجوع کرنے پرقتل ‘اقدام قتل انسداددہشتگردی کے مقدمہ میں چالان کرنے تاوان کی رقم ادا نہ کرنے پربہیمانہ تشدد کانشانہ بنانے بعدازاں عدالت سے ضمانت منظورہونے پررہائی ملنے پرایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈڈسٹرکٹ جج نے نوکری سے برطرف دو سابق پولیس انسپکٹروں 10کس ملازمین کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے احکامات جاری کردیئے‘ بھونگ پولیس نے مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی‘ موضع احمدآباد نوازآباد کے رہائشی عبدالقادر نے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج کی عدالت مےں دائرکی جانیوالی اپنی رٹ میں موقف اختیارکیا کہ وہ محکمہ تعلیم کاریٹائرڈ ملازم اورزمیندار ہے 24نومبر2024ءکووہ گندم کی کٹائی کیلئے ایڈوانس 10لاکھ روپے کی رقم کی ادائیگی کیلئے اڈا نواز آباد پہنچاتواسی دوران سابق انچارج سی آئی اے سب انسپکٹرسیف اللہ ملہی اور سب انسپکٹرنویدنوازواہلہ دوپولیس گاڑیوں میں درجن بھرنامعلوم اہلکاروں کے ہمراہ اسے زبردستی اغواءکیا اور نامعلوم مقام پر قیدکرنے کے بعدرہائی کے عوض ورثاءسے60لاکھ روپے تاوان کی رقم منگوانے کیلئے کہا اس کے انکار کرنے پرملزمان نے اس کے پاس موجود10لاکھ روپے کی نقد رقم کے علاوہ 3لاکھ60ہزارروپے مالیت کی طلائی انگوٹھی‘2لاکھ روپے مالیت کی راڈوگھڑی کے علاوہ موٹرسائیکل‘ موبائل فون چھین لیئے اورتاوان کی رقم کی ادائیگی نہ کرنے پرجعلی پولیس مقابلے میں ماردینے کی دھمکی دی تاہم اس کے انکارکرنے پرملزمان اسے بہیمانہ تشدد کانشانہ بناتے رہے کہ اسی دوران اس کے بیٹے نے بازیابی کیلئے لاہورہائی کورٹ بہاولپوربینچ میں دائرکی جانیوالی اپنی رٹ پرملزمان نے اسے سابقہ مقدمہ نمبری342/24بجرم302‘324‘7ATAمیں نامزد کردیاتاہم عدالت کی جانب سے جسمانی تشدد کرنے پراس کاطبی معائنہ کرانے کی ہدایت کی جاری کی جس کے باوجود ملزمان نے شیخ زیدہسپتال میں داخل کرنے کی بجائے پرائیوٹ طورپرعلاج معالجہ کرایاتاکہ سرکاری ہسپتال میں داخل ہونے پرتشدد کرنے کے حقائق سامنے آسکتے تھے بعدازاں انسداددہشتگردی کی عدالت سے ضمانت منظور ہوجانے پراسے رہائی ملی‘ ملزمان نے اسے اغواءکرکے نقد رقم ہتھیانے کی قیمتی اشیاءچرانے کا الزام ثابت ہونے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے احکامات جاری کردیئے جس پرگزشتہ روز بھونگ پولیس نے سابق سب انسپکٹرسیف اللہ ملہی‘سابق سب انسپکٹرنوید نواز واہلہ سمیت10نامعلوم پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی۔
واضح رہے کہ سب انسپکٹرسیف اللہ ملہی اور نویدنواز واہلہ کو چند ماہ قبل نوکری سے برطرف کردیاگیاتھا۔
Leave A Comment