تازہ ترین

لاہور سے کراچی جانیوالی شالیمار ایکسپریس اور کراچی سے سیالکوٹ جانیوالی علامہ اقبال ایکسپریس سے گرکر خاتون سمیت 2افراد جاں بحق‘ ریلوے پولیس نے کارروائی کے بعد دونوں نعشیں تدفین کیلئے آبائی علاقوں میں روانہ کردیں۔ 

ٹرین سے گرنے کا پہلا واقعہ چک 40پی کی رہائشی سونیا بی بی کے ساتھ پیش آیا جواپنے والد کے ہمراہ لاہور سے واپس گھر آرہی تھی کہ سہجہ ریلوے اسٹیشن کے نزدیک واش روم جانے کے دوران پاؤں پھسل جانے پر ٹرین سے باہر جاگری اور زخموں کی تاب نہ لاتے موقع پر ہی دم توڑگئی۔

چلتی ٹرین سے گرنے کا دوسرا واقعہ سبحان پورہ روہڑی کے رہائشی 35سالہ الطاف حسین کے ساتھ پیش آیا جو روہڑی سے علامہ اقبال ایکسپریس کے ذریعے اپنی ڈیوٹی پر اوکاڑہ واپس جارہاتھا کہ کوٹ سمابہ کے نزدیک چلتی ٹرین سے گرکر موقع پر ہی دم توڑگیا۔ ذرائع کے مطابق الطاف حسین پاک آرمی کا ملازم تھا۔ ریلوے پولیس نے ٹرین سے گرکر ہلاک ہونیوالے دونوں افراد کی نعشیں تدفین کیلئے آبائی علاقوں میں روانہ کردیں۔

Leave A Comment

Advertisement