ترکیہ کے اسکول میں فائرنگ سے ٹیچر سمیت 4 افراد ہلاک، 20 زخمی
ترکیہ کے جنوب مشرقی صوبے کہرامنمار کے ایک اسکول میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔ مقامی گورنر نے بتایا کہ فائرنگ کے واقعے میں ایک ٹیچر سمیت 4 افراد ہلاک اور 20 زخمی ہوگئے۔ فائرنگ کرنے والا حملہ آور طالب علم بھی مارا گیا ہے، طالبعلم نے فائرنگ میں والد کے پاس موجود ہتھیار کا استعمال کیا۔ حملہ آور طالب علم نے اسلحہ اپنے اسکول بیگ میں چھپایا تھا۔
















Leave A Comment