پاکستان نے عالمی کپ اسنوکر ٹیم چیمپیئن شپ جیت لی
پاکستان نے عالمی کپ اسنوکر ٹیم چیمپیئن شپ 2025 اپنے نام کر لی۔عمان کے شہر مسقط میں ہونے والی عالمی کپ ٹیم اسنوکر چیمپین شپ کے فائنل میں پاکستان نے ایک سخت اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد ہانگ کانگ کو دو کے مقابلے میں تین فریم سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔پاکستان کے سابق عالمی چیمپیئن اور موجودہ ماسٹرز عالمی چیمپیئن محمد آصف اور اسجد اقبال پر مشتمل جوڑی نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف جوڑی کو شکست سے ہمکنار کیا۔ٹرافی کا فیصلہ آخری فریم میں ہوا۔
واضح رہے کہ سیمی فائنل میں پاکستانی جوڑی نے روایتی حریف بھارت کو 1۔3 دے کر فائنل میں جگہ بنائی تھی۔




Leave A Comment