گوجرخان : نامعلوم افراد کی فائرنگ سے باپ بیٹا قتل
ہر گوجر خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے باپ بیٹا قتل ہو گئے۔واقعہ یونین کونسل جرموٹ کے گاؤں کینگھر خورد میں پیش آیا جہاں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے باپ اور بیٹا کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔پولیس کے مطابق ابتدائی اطلاعات کے مطابق نامعلوم ملزمان نے آتشیں اسلحے سے فائرنگ کرکے ایک شہری اور اس کے بیٹے کو قتل کیا، اطلاع ملتے ہی گوجرخان پولیس موقع پر پہنچ گئی، علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کیے گئے جب کہ دونوں نعشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔










Leave A Comment