سی سی ڈی کا مبینہ پولیس مقابلہ، زیر حراست ملزم ہلاک
سی سی ڈی اور ملزمان کے درمیان مبینہ پولیس مقابلے کا واقعہ پیش آیا ہے جس میں زیرِ حراست ملزم ہلاک ہو گیا۔ پولیس کے مطابق سی سی ڈی اہلکار زین نامی ملزم کو برآمدگی کے لیے اپنے ساتھ لے کر گئے تھے۔ دورانِ کارروائی ملزم کے مبینہ ساتھیوں نے سی سی ڈی ٹیم پر فائرنگ کر دی۔ پولیس کے مطابق زیرِ حراست ملزم زین اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ کی زد میں آ کر ہلاک ہو گیا۔ حملہ آور اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے۔ ہلاک ملزم کی لاش کو قانونی کارروائی کے لیے پوسٹ مارٹم کی غرض سے مردہ خانے منتقل کر دیا گیا ہے۔ زین چوری، ڈکیتی سمیت دیگر سنگین وارداتوں میں مطلوب تھا، جبکہ فرار ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
Leave A Comment