تازہ ترین

برطانیہ کی ایک عدالت نے معروف اداکارہ ایما واٹسن پر تیز رفتاری سے گاڑی چلانے پر چھ ماہ کے لیے ڈرائیونگ پر پابندی عائد کر دی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ انہیں 1,044 پاؤنڈ کا جرمانہ بھی ادا کرنا ہوگا۔ایما واٹسن کو آکسفورڈ کے علاقے میں مقررہ رفتار سے زیادہ یعنی 38 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے گاڑی چلاتے ہوئے پکڑا گیا، جب کہ وہاں کی حد رفتار 30 میل فی گھنٹہ تھی۔عدالتی کارروائی کے دوران ایما واٹسن خود موجود نہیں تھیں، تاہم ان کی قانونی ٹیم نے عدالت کو بتایا کہ وہ جرمانہ ادا کر دیں گی۔

ایما واٹسن اس سے پہلے بھی تیز رفتاری کے ایک کیس میں جرمانہ بھگت چکی ہیں۔ گزشتہ سال جولائی میں بھی انہیں اسی قسم کی خلاف ورزی پر جرمانہ کیا گیا تھا اور ان کے ڈرائیونگ لائسنس پر پہلے ہی نو پوائنٹس موجود تھے۔

 

Leave A Comment