تازہ ترین

کپتان ہیری کین کی عمدہ فارم اور دو گول کی بدولت انگلینڈ نے کروشیا کو فٹ بال ورلڈ کپ کے اپنے پہلے میچ میں دو کے مقابلے میں چار گول سے ہرادیا۔ٹیکساس میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ کا کروشیا کے خلاف پلہ تمام وقت بھاری رہا، انگلینڈ کی جانب سے اسکورنگ کا آغاز بارہویں منٹ سے ہی ہوگیا جب انگلینڈ کو ملنے والی پنالٹی پر کپتان ہیری کین نے گیند کو جال کی راہ دکھائی، 36ویں منٹ پر کروشیا کے مارٹن نے مقابلہ برابر کردیا، صرف چھ منٹ بعد ہیری کین نے پھر گول کرکے انگلینڈ کو برتری دلادی، ہاف ختم ہونے سے چند سیکنڈ قبل پیٹر موسیٰ نے کروشیا کیلئے گول کرکے مقابلہ دو، دو سے برابر کردیا، اسی اسکور پر پہلا ہاف ہوگیا، کھیل کے دوسرے ہاف میں انگلش ٹیم نے کروشیا پر دباؤ رکھا جس کے نتیجے میں 47ویں منٹ میں جوڈ بیلہنگم اور 85 ویں منٹ میں رشفورڈ نے گول کرکے مقابلہ چار دو سے اپنی ٹیم کے حق میں کردیا، میچ اسی اسکور پر ختم ہوا۔

 

Leave A Comment

Advertisement