زیاد اکرم خان درانی میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ کا فائنل (آج )کھیلا جائے گا
ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام جاری زیاد اکرم خان درانی میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ کا فائنل میچ بنوں سپورٹس کمپلیکس بنوں میں کھیلا جائے گا۔ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری نے بتایا کہ ٹورنامنٹ کے فائنل کے انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں اور ٹورنامنٹ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے ٹیموں کے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔
ٹورنامنٹ سابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی زاہد اکرم خان درانی کی سرپرستی میں منعقد ہو رہا ہے اور ٹورنامنٹ میں 50 سے زائد ٹیمیں ناک آٹ سسٹم پر حصہ لے رہی ہیں۔
Leave A Comment