فیفا ورلڈ کپ کی تاریخ کا ہزارواں میچ کل کھیلا جائے گا
فیفا ورلڈ کپ کی تاریخ کا ایک ہزارواں میچ کل جاپان اور تیونس کے درمیان کھیلا جائے گا۔گروپ ایف میں جاپان اور تیونس مونتری اسٹیڈیم میں مدمقابل ہوں گے، میچ پاکستانی وقت کے مطابق اتوار کی صبح 9 بجے کھیلا جائے گا۔تیونس کے کپتان الیاس سخیری نے ایک ہزارویں ورلڈ کپ میچ میں شرکت کو اعزاز قرار دے دیا۔
جاپان کے کوچ حاجیمے موریاسو نے تاریخی میچ میں شرکت پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔