تازہ ترین

پاکستان، ہانگ کانگ اور ملائیشیا نے 23ویں ایشین ٹیم اسکواش چیمپئن شپ کے سیمی فائنل کے کوالیفائی کرلیا۔چیمپیئن شپ کے تیسرے روز مینز ایونٹ میں پاکستان، ہانگ کانگ، ملائیشیا اور کوریا کی ٹیمیں سیمی فائنل میں پہنچ گئیں۔ایشین ٹیم اسکواش چیمپئن شپ کے مینز سیمی فائنلز جمعے کھیلے جائیں گے، پہلے سیمی فائنل میں ملائیشیا اور کوریا کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی، دوسرے سیمی فائنل میں پاکستان کا مقابلہ ہانگ کانگ سے ہوگا۔

ویمنز ایونٹ میں ملائیشیا نے پاکستان کو تین صفر سے شکست دے دی۔پاکستان کی ثنا بہادر، مہنور علی اور حریش علی کو اپنے اپنے میچز میں شکست کا سامنا پڑا، ویمنز ایونٹ میں ہانگ کانگ نے ایران کو تین صفر سے ہرادیا۔

 

 

Leave A Comment

Advertisement