پی سی بی کا قومی کرکٹرز کو افغانستان لیگ کیلئے این او سی نہ دینے کا فیصلہ
پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی کرکٹرز کو افغانستان پریمیئر لیگ کے لیے این او سی نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ پی سی بی نے بھی قومی کرکٹرز کو اس سلسلے میں این او سی نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
وسیم اکرم کو افغانستان پریمیئر لیگ میں مینٹور کی آفر ہوئی تھی تاہم سابق کپتان نے پی سی بی کی پالیسی کے خلاف نہ جانے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس سے قبل پاکستان کے سابق فاسٹ بولر محمد عامر افغانستان پریمیئر لیگ (اے پی ایل) کا حصہ بن گئے ہیں اور انہوں نے برطانوی شہری کی حیثیت سے اے پی ایل میں حصہ لیا ہے۔