تازہ ترین

پاکستان انڈر 21 ہاکی ٹیم اور عمان کی سینئر قومی ٹیم کے درمیان پانچ میچوں کی سیریز کا چوتھا مقابلہ 2-2 گول سے برابر ہوگیا۔ قومی جونیئر ٹیم پہلے ہی سیریز اپنے نام کر چکی ہے۔ سیریز میں کامیابی کے بعد کوچنگ اسٹاف نے اس میچ میں اپنے نئے کھلاڑیوں کو زیادہ سے زیادہ موقع دیا اور ٹیم میں مختلف فارمیشنز اور مجموعوں کا تجربہ کیا۔میچ کا بنیادی مقصد حریف ٹیم کے خلاف دباؤ میں کھلاڑیوں کی کارکردگی، حکمت عملی اور پینلٹی کارنرز کی مہارت کو پرکھنا تھا۔

 
 
 
 
میچ کے دوران دونوں ٹیموں کی جانب سے جارحانہ اور معیاری ہاکی کا مظاہرہ کیا گیا۔ پاکستان نے آنے والے بین الاقوامی ایونٹس کو مدنظر رکھتے ہوئے دفاعی اور اٹیکنگ دونوں پوزیشنز میں نئی حکمت عملی آزمائی۔ پاکستان کی جانب سےحسن اور عبداللہ نے پینلٹی کارنر کے ذریعے گول سکور کئے۔ عمان کی جانب سے دونوں گول العمر نے سکور کئے۔ پی ایچ ایف ترجمان کے مطابق یہ میچ جونیئر کھلاڑیوں کو عالمی معیار کا تجربہ فراہم کرنے اور پینلٹی کارنرز کی مہارت کو پرکھنا تھا۔
 
 
 
 
 
میچ کے دوران دونوں ٹیموں کی جانب سے جارحانہ اور معیاری ہاکی کا مظاہرہ کیا گیا۔ پاکستان نے آنے والے بین الاقوامی ایونٹس کو مدنظر رکھتے ہوئے دفاعی اور اٹیکنگ دونوں پوزیشنز میں نئی حکمت عملی آزمائی۔ پاکستان کی جانب سےحسن اور عبداللہ نے پینلٹی کارنر کے ذریعے گول سکور کئے۔ عمان کی جانب سے دونوں گول العمر نے سکور کئے۔ پی ایچ ایف ترجمان کے مطابق یہ میچ جونیئر کھلاڑیوں کو عالمی معیار کا تجربہ فراہم کرنے اور چین میں ہونے والے جونیئر ایشیا کپ کے لیے ٹیم بینچ کی صلاحیتوں کا اندازہ لگانے میں انتہائی مددگار ثابت ہوا ہے۔

 

Leave A Comment

Advertisement