کینیڈا کا فلسطین کو آزاد ریاست تسلیم کرنے کا مشروط فیصلہ
کینیڈا نے فلسطین کو آزاد ریاست تسلیم کرنے کا مشروط فیصلہ کر لیا۔کینیڈین وزیراعظم مارک کارنے نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کینیڈا ستمبر میں فلسطین کو تسلیم کرنے کا ارادہ رکھتا ہے، اگر فلسطینی اتھارٹی اصلاحات کیلئے رضا مند ہو جائے تو کینیڈا فلسطین کو ریاست تسلیم کرے گا۔مارک کارنے نے مزید کہا کہ شرائط میں انتخابات کرانا اور دیگر جمہوری اصلاحات شامل ہیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل برطانوی وزیراعظم کیئر سٹارمر نے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا اعلان کیا تھا، برطانوی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ برطانیہ ستمبرمیں فلسطینی ریاست کو تسلیم کرے گا، اگر اسرائیل کچھ شرائط پوری نہیں کرتا تو اقوام متحدہ میں فلسطینی ریاست تسلیم کی جائے گی۔کیئر سٹارمر نے کہا تھا کہ اسرائیلی حکومت غزہ کی صورتحال بہتر کرنے کیلئے اقدامات کرے، اسرائیل غزہ میں فوری جنگ بندی اور طویل مدتی امن کے عزم کا اظہار کرے۔انہوں نے کہا تھا کہ برطانیہ نے غزہ میں طیاروں کے ذریعے امداد پہنچائی ہے، غزہ میں روزانہ 500 امدادی ٹرک کی ضرورت ہے، غزہ میں جنگ بندی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں، غزہ میں بھوک سے مرنے والے بچوں کی تصاویر کبھی نہیں بھول سکتے۔
Leave A Comment