تازہ ترین

صوبائی وزیر اطلاعات ونشریات عظمیٰ بخاری نے کہا کہ شکست خوردہ جماعتیں نتائج تسلیم کرنے کے بجائے انتشار کی سیاست کر رہی ہیں۔  پریس کانفرنس کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ خواتین نے بھی پولنگ کے عمل میں بھرپور حصہ لیا۔ بعض سیاسی جماعتیں گزشتہ 18 برس کی اپنی کارکردگی عوام کے سامنے رکھنے میں ناکام رہی ہیں۔پنجاب میں شکست کھانے والے عناصر انتشار اور فساد کی سیاست کرنا چاہتے ہیں۔ پیپلز پارٹی کو اپنی کارکردگی اشتہارات کے ذریعے بتانا پڑی جب کہ نتائج سے قبل ہی پریس کانفرنسوں کے ذریعے اعتراضات کا سلسلہ شروع کر دیا گیا۔پیپلز پارٹی نے اب تک الیکشن کمیشن میں کوئی باضابطہ درخواست جمع نہیں کرائی، صرف میڈیا پر الزامات عائد کیے جا رہے ہیں تاہم اُنہوں نے دعویٰ کیا کہ بعض پولنگ ایجنٹس کم عمر اور غیر تربیت یافتہ تھے، جس کے باعث انہیں پولنگ سٹیشنوں سے نکالا گیا۔

Leave A Comment

Advertisement