لاہور ایئرکوالٹی کی عالمی رینکنگ میں ساتویں نمبر پر آگیا
پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ لاہور کے ہائی اے کیو آئی علاقوں میں اسموگ گنز کے ذریعے مسلسل آپریشن جاری ہے اور ای پی اے فیلڈ ٹیمیں متحرک ہیں، اس وقت لاہور عالمی ایئر کوالٹی رینکنگ میں ساتویں نمبر پر آگیا ہے۔ لاہور کا ایئر کوالٹی انڈیکس 144 پر آگیا اور عالمی ایئر کوالٹی رینکنگ میں لاہور کا نمبر سات ہے۔
سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیراعلیٰ کی ہدایت پر لاہور کے ہائی اے کیو آئی علاقوں میں اسموگ گنز کے ذریعے مسلسل آپریشن جاری ہے اور ای پی اے فیلڈ ٹیمیں متحرک ہیں، لاہور کی اہم شاہراہوں پر پانی کے چھڑکاؤ کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
Leave A Comment