ہربنس پورہ کنال روڈ پر تیز رفتار موٹر سائیکل حادثے کا شکار ہوگئی، جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ یسکیو 1122 کے مطابق تیز رفتار موٹر سائیکل الیکٹرک پول سے ٹکرا گئی۔ حادثے میں25 سالہ نوجوان موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ مذکورہ شخص ون ویلنگ کر رہا تھا، تاہم حادثے کی مزید وجوہات کا تعین کیا جا رہا ہے۔جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی۔ ریسکیو 1122 نے لاش پولیس کے حوالے کردی۔

Leave A Comment

Advertisement