اوکاڑہ: مقامی رائس ملز میں آتشزدگی کا واقعہ. سٹاک کی گئی پرالی کو بجلی کی تاریں ٹوٹ کر گرنے سے آگ لگ گئی
مقامی رائس ملز میں آتشزدگی کا واقعہ. سٹاک کی گئی پرالی کو بجلی کی تاریں ٹوٹ کر گرنے سے آگ لگ گئی.ریسکیو ذرائع کے مطابق شیر گڑھ روڈ پر واقع اقصی رائس مل میں سٹاک کی گئی پرالی کی گانٹھوں میں آگ لگ گئی، مالک کے مطابق لوڈنگ کے دوران بجلی کی تار ٹوٹنے کے باعث پرالی کی گانٹھوں میں آگ لگی، آتشزدگی کے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیمیں پیشہ وارانہ فائر فائٹر کے ہمراہ فوری موقع پر پہنچ گئیں.اور پانی کی مدد سے آگ پر قابو پانے کےلئے فائر فائٹنگ آپریشن شروع کر دیا، آگ بجھانے کےلئے ایریا کو دو سیکٹرز میں تقسیم کر فائر فائٹنگ جاری رکھی گئی.تحصیل رینالہ اور اوکاڑہ کی فائر وہیکلز آپریشن میں حصہ لے رہی ہیں. آخری اطلاعات آنے تک فائر فائٹنگ کا عمل جاری ہے
Leave A Comment