رحیم یارخان :ٹریفک حادثات
رحیم یارخان(أن لائن)قومی شاہراہ پرٹرالر نے نامعلوم موٹرسائیکل سوارکچل ڈالا’ موٹروے ایم فائیوپر ٹرک اورمنی ٹرک میں تصادم’ سڑک کراس کرنے والے معمرشخص کونامعلوم گاڑی نے کچل ڈالا’ تین جاں بحق
پہلاحادثہ قومی شاہراہ پرسردار گڑھ کے نزدیک موٹرسائیکل پرسوار 26سالہ نامعلوم نوجوان کے ساتھ پیش آیا جہاں ٹرالر نے 26سالہ موٹرسائیکل سوار کچل ڈالا جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پرہی دم توڑگیا’ جبکہ ٹرالر ڈرائیورٹرالر موقع پرچھوڑ کرفرارہوگیا’جاں بحق ہونے والے35سالہ نوجوان کی شناخت نہ ہونے پرپولیس نے نعش ہسپتال منتقل کرنے کے بعدورثاء کی تلاش شر وع کردی۔
دوسرا حادثہ موٹروے ایم فائیوسدو والی کے نزدیک پیش آیا جہاں تیزرفتاری کے باعث ٹرک اورمنی ٹرک بے قابوہوکر ٹکراگئے جس کے نتیجہ میں ڈیڑہ اسماعیل خان کارہائشی ٹرک ڈرائیور42سالہ خدائے رحمن زخموں کی تاب نہ لاتے موقع ہی دم توڑگیا۔
تیسراحادثہ راجن پورکے رہائشی73سالہ محمدشریف کے ساتھ پیش آیاجسے سڑک کراس کرنے کے دوران نامعلوم تیزرفتارگاڑی نے کچل ڈالاشدیدزخمی حالت میں محمدشریف کوطبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیاگیا جہاں محمدشریف زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑگیا۔
Leave A Comment