تازہ ترین

رحیم یارخان(أن لائن)آئس فیکٹری میں امونیاگیس سلنڈرپھٹنے سے زہریلی گیس کااخراج‘ ایک مزدورجاں بحق‘ دوجھلس کرزخمی‘ بے ہوشی کی حالت میں طبی امداد کیلئے شیخ زید ہسپتال منتقل‘ زہریلی گیس کے اخراج سے علاقہ بھرمیں بھگڈرمچ گئی‘ شاہی روڈ پر ٹریفک کوعارضی طورپرروک دیاگیا.

  سہجہ کے رہائشی چوہدری سرورنے الجنت پیٹرولیم سروس کے عقب میں آئس فیکٹری بنارکھی ہے جس میں گیس سلنڈرپھٹنے سے زہریلی امونیاگیس کااخراج ہونے سے چک86این پی کارہائشی مزدور عبدالرحمن دم گھٹنے سے دم توڑگیاجبکہ اسی علاقہ کارہائشی عمران بری طرح زخمی ہوگیا‘ جبکہ دھریجہ پھاٹک کارہائشی فرحان بے ہوش ہوگیا‘ زخمی ہونے والے عمران اورفرحان کوریسکیوکی مددسے فوری طورپرتشویشناک حالت میں طبی امداد کیلئے شیخ زید ہسپتال منتقل کردیاگیاجہاں انہیں طبی امدادفراہم کی جارہی ہے‘ اطلاع ملنے پرسول ڈیفنس اورریسکیوعملہ نے سلنڈرپھٹنے کے اعث اخراج ہونے والی زہریلی گیس پرقابو پالیاجبکہ شاہی روڈ پرعارضی طورپرمعطل کیاجانے والاٹریفک بحال کردیاگیاہے۔

Leave A Comment

Advertisement