تازہ ترین

مالدیپ کے صدر ڈاکٹر محمد معیزو کے اعزاز میں وزیرِ اعظم ہاؤس میں استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔وزیرِ اعظم شہباز شریف نے مالدیپ کے صدر ڈاکٹر محمد معیزو کا استقبال کیا۔وزیرِ اعظم ہاؤس میں دونوں رہنماؤں کے درمیان مصافحہ اور خوش گوار جملوں کا تبادلہ ہوا۔استقبالیہ تقریب کے آغاز پر دونوں ملکوں کے قومی ترانے بجائے گئے، مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے نے معزز مہمان کو سلامی دی اور گارڈ آف آنر پیش کیا۔اس موقع پر ڈاکٹر محمد معیزو نے شہباز شریف سے اپنے وفد کے ارکان کا تعارف کروایا اور وزیرِ اعظم نے مالدیپ کے صدر سے اپنی کابینہ کے ارکان کا تعارف کروایا۔مالدیپ کے صدر 3 روزہ سرکاری دورے پر گزشتہ روز پاکستان پہنچے۔مالدیپ کے صدر کا دورۂ پاکستان دونوں ممالک کے برادرانہ تعلقات کے فروغ میں اہمیت کا حامل ہے۔

 

Leave A Comment

Advertisement