تازہ ترین

محسن نقوی دور میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی شرمناک شکستوں کا نیا ریکارڈ بن گیا ۔

سست بیٹنگ، بھارت کیخلاف مسلسل شکستوں، 34 سال بعد ویسٹ انڈیز کیخلاف ون ڈے سیریز میں شکست، امریکا، آئرلینڈ کے ہاتھوں شکست، بنگلہ دیش کے ہاتھوں ٹیسٹ، ٹی ٹونٹی سیریز میں شکست، ٹیسٹ چیمپئن شپ میں آخری نمبر، پاکستان کرکٹ کے زوال نے شائقین کرکٹ کو پریشان کر دیا۔

محسن نقوی کے دور میں پاکستان کرکٹ کی رسوائی کا سلسلہ جاری، قومی ٹیم کو اپنی تاریخ میں پہلی بار بنگلہ دیش کیخلاف اس کے ہوم گرائونڈ پر ٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش کا سامنا کرنا پڑا۔ پاکستان زمبابوے کے بعد بنگلہ دیش کے خلاف مسلسل 4 ٹیسٹ ہارنے والی دوسری ٹیم بن گئی ہے۔محسن نقوی کی کرکٹ بورڈ میں آمد کے بعد سے پاکستان کی کرکٹ نے زوال کی نئی تاریخ رقم کر دی ہے۔

محسن نقوی کے چئیرمین پی سی بی بننے کے بعد سے پاکستان کرکٹ ٹیم کی شرمناک شکستوں اور شرمناک ریکارڈز بننے کا سلسلہ رکنے کا نام نہیں لے رہا۔ محسن نقوی دور میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی شرمناک شکستوں کا ریکارڈ بن چکا ہے۔ محسن نقوی کے چئیرمین پی سی بی بننے کے بعد پاکستان ٹی ٹونٹی ورلڈکپ 2024ء میں امریکا سے شکست کھا چکا، آئرلینڈ کے ہاتھوں بھی پاکستان کو شکست ہو چکی، پاکستان ہوم گراونڈ پر کمزور ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹیسٹ سیریز جیتنے میں بھی ناکام رہا جبکہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں پاکستان کو آخری نمبر ملا۔اس کے علاوہ صرف ایک سال میں پاکستان کو بنگلہ دیش کے ہاتھوں ٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش کا سامنا کرنے کے بعد ٹی ٹونٹی سیریز میں بھی شکست ہو گئی۔ حال ہی میں پاکستان کو 14 سال بعد سری لنکا کیخلاف سری لنکا میں کھیلے گئے ٹی ٹونٹی میچ میں بھی شکست ہوئی ہے۔

Leave A Comment