تازہ ترین

اقوام متحدہ میں ایرانی مستقل مندوب نے کہا ہے کہ نیوکلیئر معاملات میں دباؤ میں نہیں آئیں گے۔ اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب امیر سعید ایراوانی نے سلامتی کونسل کے اجلاس میں کہا ہے کہ عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کو پیشہ ورانہ انداز میں حقائق کے ساتھ دباؤ میں آئے بغیر غیر جانبداری کے ساتھ اپنا کام کرنا چاہیے، یہی بات اس کی ساکھ کے لیے انتہائی اہم ہے۔ ایران کو اپنی ترقی کے لیے جوہری توانائی کی ضرورت ہے اور ایٹمی عدم پھیلاؤ کے معاہدے کے تحت ان کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ ایٹمی صلاحیت تک رسائی حاصل کریں۔ایٹمی توانائی کے حوالے سے ہمارے حق کو کسی بھی بہانے سے نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔ایٹمی معاملے میں حفاظتی اقدامات کا مقصد جوہری سرگرمیوں کو ممکن بنانا ہے نہ کہ اس میں رکاوٹ کھڑی کرنا، جبکہ بعض حکومتیں اسرائیلی حکومت کے ساتھ تعاون کر ہی ہیں، جس نے ایٹمی عدم پھیلاؤ کے معاہدے پر دستخط نہیں کیے اور اس کے پاس ایٹمی ہتھیار غیر اعلانیہ طور پر موجود ہیں۔

 

Leave A Comment

Advertisement