تازہ ترین

دنیا بھر میں ہر سال 30 جولائی کو ’’دوستی کا عالمی دن‘‘ منایا جاتا ہے تاکہ دوستی کی اہمیت کو اجاگر کیا جا سکے اور اس جذبے کو فروغ دیا جا سکے جو انسانوں، قوموں اور تہذیبوں کو قریب لاتا ہے۔یہ دن ہمیں یاد دلاتا ہے کہ دوستی نہ صرف ذاتی زندگی میں سکون اور خوشی کا ذریعہ ہے بلکہ عالمی امن، رواداری اور ہم آہنگی کے فروغ میں بھی اہم کردار ادا کرتی ہے۔دوستی کے دن کا تصور بیسویں صدی کے اوائل میں پیش کیا گیا، 1958ء میں پیراگوئے کے ایک ڈاکٹر رامون آرتیمیو براچو نے اس دن کا آغاز کیا، بعد ازاں اقوام متحدہ نے 2011ء میں 30 جولائی کو دوستی کے عالمی دن کی حیثیت سے تسلیم کر لیا۔دوستی وہ طاقت ہے جو مختلف مذاہب، ثقافتوں اور اقوام کے درمیان باہمی احترام، افہام و تفہیم اور امن کے فروغ میں مددگار ثابت ہوتی ہے، دوستی انسان کی زندگی کا ایک نہایت خوبصورت اور ضروری رشتہ ہے، ایک سچا دوست نہ صرف خوشی میں شریک ہوتا ہے بلکہ دکھ میں سہارا بھی دیتا ہے، اچھے دوست نہ صرف ہماری زندگی کو خوشگوار بناتے ہیں بلکہ ہماری شخصیت کی تعمیر میں بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں، آج کے پُرآشوب دور میں جہاں انسان تنہائی کا شکار ہو رہا ہے، وہاں دوستی ایک نعمت سے کم نہیں۔

 

Leave A Comment