تازہ ترین

کراچی میں گوجرانوالہ کے مقتول جوڑے کے قتل کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، مقتولہ کا بھائی وقاص ہی بہن اور بہنوئی کے قتل میں ملوث نکلا۔پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ ثناء کا بھائی وقاص قتل میں ملوث ہے، اس نے اعتراف جرم کرلیا، وقاص کا رشتہ دار عاصم اور اس کا دوست عمران بھی قتل میں ملوث ہے۔ملزم وقاص کا کہنا ہے کہ عاصم اور عمران مقتولہ ثناء اور ساجد کے پیچھے کراچی گئے، عاصم کا پلان تھا کہ شوٹرز کے ذریعےقتل کروایا جائے گا۔ 19 جولائی کو عاصم اور عمران لاہور سے کراچی گئے اور 25 کو واپس آئے، مقتول ساجد کے ساتھ اس کا دوست احتشام بھی کراچی ساتھ گیا تھا، احتشام ملزم عاصم کا بھی دوست ہے، دونوں میں کراچی جا کر ٹیلی فونک رابطہ بھی ہوا۔شبہ ہے کہ احتشام کے ذریعے ہی عاصم، ساجد اور ثناء تک پہنچا، جوڑے کے قتل کے بعد سے احتشام غائب ہے اس نے پولیس یا کسی سے رابطہ نہیں کیا، ملزم عاصم اور عمران کی تلاش جاری ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کراچی میں کلفٹن چائنہ پورٹ کے قریب سے جھاڑیوں کے پیچھے سے مرد اور خاتون کی لاشیں ملی تھیں جنہیں سروں پر گولیاں مار کر قتل کیا گیا تھا۔

 

Leave A Comment

Advertisement