تازہ ترین

حافظ آباد میں ڈکیتی کے بعد فرار ہونے والے 2 ڈاکو ٹریفک حادثے میں مارے گئے جبکہ 2 فرار ہوگئے، پولیس کے مطابق ملزمان پولیس سے بچنے کے لیے موٹر سائیکلوں پر فرار ہوئے اور تیز رفتاری کے باعث لوڈر رکشہ اور پک اپ سے ٹکرا گئے۔  4 مسلح ڈاکو قلعہ رام کور کے قریب راہ گیروں سے گن پوائنٹ پر لوٹ مار کررہے تھے تاہم اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی تو ڈاکوؤں نے پولیس پر فائرنگ شروع کر دی۔فائرنگ کے دوران ملزمان موٹرسائیکلوں پر فرار ہونے کی کوشش میں تیز رفتاری کے باعث ایک لوڈر رکشہ اور پک اپ سے ٹکرا گئے، جس کے نتیجے میں ایک ڈاکو موقع پر ہی ہلاک ہو گیا جبکہ دوسرا زخمی ڈاکو اسپتال میں دم توڑ گیا۔واردات کے بعد 2 ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہو گے جبکہ ہلاک ہونے والے ڈاکوؤں کی شناخت بلال اور وقاص کے نام سے ہوئی ہے، جو ڈکیتی، راہزنی کے مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھے۔فرار ہونے والے 2 ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس کی جانب سے مختلف علاقوں میں چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

Leave A Comment

Advertisement