تازہ ترین

خیبرپختونخوا میں نافذ کئے گئے گورنر راج اور ایمرجنسی کی آئینی توثیق کیلئے قومی اسمبلی میں قرار داد پیش کر دی گئی۔سپیکر سردار ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس 45 منٹ کی تاخیر سے شروع ہوگیا۔ قومی اسمبلی اجلاس سے قبل سپیکر اور اتحادی جماعتوں کے درمیان مشاورتی اجلاس ہوا جس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کی توثیق سے متعلق لائحہ عمل طے کیا گیا، اجلاس میں پیپلز پارٹی، ن لیگ اور دیگر اتحادی جماعتوں کے اراکین شامل تھے۔

اجلاس کے آغاز پر وفاقی وزیرِ پارلیمانی امور طارق فضل چودھری نے کہا کہ گزارش ہے کہ وقفہ سوالات کو معطل کیا جائے، جس کے بعد قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کی کارروائی معطل کر دی گئی، اپوزیشن کی جانب سے تحریک کی مخالفت کی گئی۔

بعدازاں اجلاس میں وفاقی وزیر طارق فضل چودھری نے صوبہ خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کی توثیق کیلئے قرارداد پیش کی۔

 

Leave A Comment

Advertisement