تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پانی ہمارے خطے کی زندگی اور آنے والی نسلوں کے مستقبل کی ضمانت ہے، پانی کو سیاسی مقاصد یا دباؤ کے ہتھیار کے طور پر استعمال کرنا ناقابل قبول ہے۔بشکیک میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم عالمی امن واستحکام کیلئے اہم پلیٹ فارم ہے ،ایس سی او کے 25 سال مکمل ہونا اہم سنگ میل ہے۔پاکستان ایس سی او کا فعال اور ذمہ دار رکن ہے ،عالمی منظرنامہ بڑھتی جغرافیائی کشیدگی کا شکار ہے، ایس سی او مشترکہ چیلنجز سے نمٹنے کے اجتماعی عزم کی علامت ہے۔

پاکستان تنازعات کے پرامن حل اور بین الاقوامی قانون پر یقین رکھتا ہے، پاکستان نے علاقائی بحران کے دوران امن کیلئے مؤثر کردار ادا کیا۔ پاکستان خطے میں امن کے لیے اپنی کوشش جاری رکھے گا۔انہوں نے کہا کہ کستان نے حال ہی میں مکہ دفاعی معاہدے پر دستخط کیے،اسلام آباد مفاہتی یادداشت پر عمل خطے میں امن کے لیے انتہائی اہم ہے۔ غزہ اور مغربی کنارے میں انسانی المیہ ناقابل تصور مصائب کا باعث ہے، عالمی برادری فلسطینی عوام کے حق خودارادیت کا احترام کرے۔

 

Leave A Comment

Advertisement