پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کردی۔وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ جو وعدہ قوم سے کیا تھا، الحمدللہ وہ پورا کرنے جا رہے ہیں، پیٹرول کی قیمت میں 74 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 67 روپے کمی کی جا رہی ہے۔ پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 373 روپے سے کم ہو کر 299 روپے پر آجائے گی، جبکہ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 378 روپے سے کم ہو کر 311 روپے ہوگی۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ عوام کی مشکلات کا بخوبی اندازہ ہے، عوام نے مشکل صورتحال میں صبر و تحمل کا بےمثال مظاہرہ کیا۔ مشکل حالات میں حکومت کا ساتھ دینے پر ہم عوام کے تہہ دل سے مشکور ہیں۔ اس بحران کے آغاز سے ہی ہم نے اپنے وسائل سے تیل کی قیمتوں میں جس قدر ہوسکا کمی لانے کی کوشش کی اور جس قدر ممکن ہوا عوام کو عالمی مہنگائی کی لہر سے محفوظ رکھنے کےلیے اقدامات کیے۔
Leave A Comment