آئی ایم ایف ایگزیکٹیو بورڈ کا اجلاس 11 دسمبر کو ہو گا، پاکستان کیلئے 1.2 ارب ڈالرز کی منظوری کا امکان
پاکستان کے لیے قرض کی اگلی قسط کے اجراء کے لیے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) ایگزیکٹیو بورڈ کا اجلاس 11 دسمبر کو ہو گا۔ اجلاس میں پاکستان کے لیے مجموعی طور پر 1.2 ارب ڈالرز کی منظوری دیے جانے کا قوی امکان ہے۔ پاکستان نے اکتوبر میں آئی ایم ایف مشن کے ساتھ مذاکرات مکمل کیے تھے، جن میں اسٹینڈ بائی معاہدے کے تحت معاملات طے پائے تھے۔پاکستان کے موجودہ توسیعی فنڈ سہولت (ای ایف ایف) پروگرام کی پانچویں قسط کے اجراء کے لیے چوتھا جائزہ اجلاس بھی اکتوبر میں ہوا تھا، اس جائزے کی تکمیل کے بعد پاکستان کو 1 ارب ڈالرز کی قسط ملنے کی توقع ہے۔اس کے علاوہ موسمیاتی تبدیلیوں سے متعلق لچک اور پائیداری سہولت (آر ایس ایف) پروگرام کے تیسرے جائزے کے لیے بھی مذاکرات ہوئے تھے، جس کے تحت پاکستان کو 21 کروڑ ڈالرز کی چوتھی قسط ملنے کا امکان ہے۔
Leave A Comment