تازہ ترین

پاکستان میں سونے کی قیمت آج 1300 روپے  جبکہ عالمی منڈی میں فی اونس سونا 13 ڈالر مہنگا ہو گیا۔ آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 1300 روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 85 ہزار 436 روپے ہوگئی۔اسی طرح 10 گرام 24 قیراط سونے کی قیمت میں 1115 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 30 ہزار 449 روپے ہوگئی، جبکہ 10 گرام 22 قیراط سونا 1022 روپے مہنگا ہوکر 3 لاکھ 2 ہزار 922 روپے کا ہوگیا۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونا 13 ڈالر مہنگا ہوکر 3629 ڈالر پر پہنچ گیا۔

 

Leave A Comment

Advertisement