پیٹرول ڈیلرز نے ملک بھر میں پمپس بند کرنے کی دھمکی دے دی
پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کے لیے 24 گھنٹے کا طریقہ کار ناقابلِ برداشت قرار دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ موجودہ صورتحال برقرار رہی تو ملک بھر میں پیٹرول پمپس بند کرنے کا فیصلہ کرنا پڑ سکتا ہے۔
کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران ایسوسی ایشن کے رہنماؤں نے مطالبہ کیا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کا 24 گھنٹے کا نظام فوری طور پر تبدیل کیا جائے اور ڈیلرز کا منافع بڑھا کر کم از کم 8 فیصد مقرر کیا جائے۔پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں مقرر کرنے کا اختیار آئل کمپنیوں کو منتقل کرنے کی تجویز سے وہ اتفاق نہیں کرتے۔انہوں نے زور دیا کہ پیٹرولیم سے متعلق نئی پالیسیاں مرتب کرتے وقت ڈیلرز کے نمائندوں کو بھی اعتماد میں لیا جائے اور ان سے مشاورت یقینی بنائی جائے۔
Leave A Comment