تازہ ترین

امریکی، چینی اور روسی صدور کی ملاقات کے بعد امریکا اور چین کی درآمدی و برآمدی ٹیرف میں کمی کی توقعات کے باعث عالمی سطح پر روئی کی قیمتوں میں کمی کا رجحان پیدا ہوگیا ہے جبکہ اسکے برعکس پاکستان میں معیاری روئی کی انتہائی محدود دستیابی سے قیمتیں مستحکم رہیں۔

مقامی ٹیکسٹائل ملوں کی خریداری سرگرمیوں میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔ حکومت کی جانب سے ایگریکلچر اور فوڈ سیکورٹی کے لیے ’’نیشنل ایگریکلچر اینڈ فوڈ سیکورٹی ایڈوائزری کونسل‘‘ کے قیام کی اطلاعات زیرگردش ہیں جس میں تین بڑے زرعی اداروں کو بھی ضم کیا جائے گا۔گزشتہ ہفتے تین بڑی طاقتوں کے سربراہان کی ملاقات کے نتیجے میں امریکا و چین کی درآمد وبرآمدات پر ٹیرف میں متوقع کمی کے باعث بین الاقوامی منڈیوں میں روئی کی قیمتوں میں ریکارڈ مندی سامنے آئی جس کے نتیجے میں گزشتہ ہفتے نیو یارک کاٹن ایکس چینج میں دسمبر وعدہ روئی کے سودوں میں 3.62 سینٹ فی پاؤنڈ کمی واقع ہوئی جس سے پاکستان کی کاٹن مارکیٹوں میں بھی گزشتہ ہفتے روئی کی قیمتوں میں تیزی کا رجحان سامنے نہ آسکا اور فی من روئی کی زیادہ سے زیادہ قیمت 18500روپے جبکہ بلوچی روئی کی قیمتیں 19600روپے کی سطح پر محدود رہیں۔

پاکستان میں فوڈ سیکورٹی اور زراعت کی بہتری کے لیے نئی قائم ہونے والی کونسل این اے ایف ایس اے سی کے پہلے اجلاس میں کپاس سمیت تمام فصلوں کی پیداوار بڑھانے اور دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔پاکستان کی تین بڑے زرعی اداروں جن میں پاکستان سینٹرل کاٹن کاٹن کمیٹی، پاکستان ایگریکلچر ریسرچ کونسل اور پاکستان کاٹن اسٹینڈرڈ انسٹیٹیوٹ شامل ہیں کو مجوزہ کونسل میں ضم کر دیا جائے گا۔

Leave A Comment

Advertisement