لاہور : غیر قانونی پیٹرول پمپس کیخلاف کریک ڈاؤن،3 غیر قانونی فیول سٹیشنز بند، 4 ملزمان گرفتار
لاہور کارپوریٹ کرائم سرکل لاہور کیجانب سے کارروائی ،ایف آئی اے لاہور زون کا غیر قانونی پیٹرول پمپس کیخلاف کریک ڈاؤن جاری،لاہور میں 3 غیر قانونی فیول سٹیشنز بند، 4 ملزمان گرفتار کرلئے گئے۔ترجمان ایف آئی کے مطابق چھاپہ مار ٹیم نے 3 فیول سٹیشنز کا معائنہ کیا،فیول سٹیشنز پر اوگرا کی اجازت کے بغیر پیٹرول فروخت کیا جا رہا تھا،ملزمان میں محمد عمر، محمد وسیم اقبال، ملک محمد اعجاز اور محمد ظہور شامل ہیں ،غیر قانونی طور پر پٹرولیم مصنوعات کی فروخت پر تینوں سٹیشنز کو سیل کر دیا گیا ہے،کارروائی اوگرا آرڈیننس کے تحت عمل میں لائی گئی۔
Leave A Comment