تازہ ترین

پنجاب حکومت کی جانب سے سرکاری آٹے کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق ہو گیا، 10 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 75 روپے اضافہ کر دیا گیا۔نئی قیمتوں کے مطابق آج سے دکانداروں کو سرکاری آٹے کی سپلائی اضافے کے بعد مقررہ نرخوں پر فراہم کی جائے گی۔ 10 کلو آٹے کا تھیلا 1100 روپے کے بجائے 1175 روپے میں دستیاب ہوگا۔

قیمتوں میں اضافے کے بعد صارفین نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ غریب اور متوسط طبقے کی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے انہیں ریلیف فراہم کیا جائے تاکہ بنیادی ضرورت کی اس اہم شے کی خریداری عوام کی پہنچ میں رہ سکے۔

 

Leave A Comment

Advertisement