سنٹرل جیل میں سزائے موت کے قیدی نے ماہر نفسیات خاتون ڈاکٹر پر حملہ  کر دیا جس سے  لیڈی ڈاکٹر معمولی زخمی ہو گئیں، سپر نٹنڈنٹ جیل کو معطل کردیا گیا۔ جیل حکام کے مطابق سنٹرل جیل میں سزائے موت کے قیدی محمود اختر نے ماہر نفسیات خاتون ڈاکٹر پر تیز دھار آلے سے حملہ کردیا تاہم جیل کے ہسپتال میں موجود عملہ نے قیدی کو قابو کرلیا ، حملہ میں خاتون ڈاکٹر معمولی زخمی ہوئیں واقعہ کی اطلاع پر ایڈیشنل سیکرٹری ہوم اور ڈی آئی جی جیل خانہ جات سنٹرل جیل پہنچ گئے اور سیکورٹی کا جائزہ لیا اور فوری طور پر جیل سپرنٹینڈنٹ بابر علی کومعطل کردیا اور واقعہ کی تحقیقات کے لیے انکوئری شروع کردی

جبکہ دوسری جانب واقعہ کے فوری بعد سپرنٹینڈنٹ جیل نے فرائض میں غفلت برتنے پر سیل کے انچارج اورجیل ہسپتال کی سیکورٹی کے انچارج کو معطل کردیا ۔

Leave A Comment

Advertisement