بھکر: 5 بچوں کی ماں کا قاتل شوہر نکلا، ڈکیتی کا ڈرامہ رچا کر پولیس کو گمراہ کرتا رہا
بھکر کے نواحی علاقے چک نمبر 35 ایم ایل جنڈنوالہ میں اندھے قتل کا سراغ لگا لیا گیا، جہاں پانچ بچوں کی ماں 32 سالہ حمیرا کو تیز دھار آلے سے گردن کاٹ کر قتل کیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ کا زمیندار شوہر ندیم ہی اس کا قاتل نکلا، جس نے قتل چھپانے کے لیے ڈکیتی اور قتل کا ڈرامہ رچایا۔ ملزم شوہر نے خود ہی 15 پر کال کرکے پولیس کو اطلاع دی اور جنازے میں دھاڑیں مار کر روتا رہا۔ پولیس نے شک کی بنیاد پر زمیندار شوہر کو حراست میں لیا۔دوران تفتیش ملزم نے تمام حقائق بتاتے ہوئے اعتراف جرم کرلیا۔ ملزم نے بیوی کو گھریلو ناچاقی پر قتل کرنے کا اعتراف کیا، جبکہ اس کی نشاندہی پر آلہ قتل تیز دھار چھرا بھی برآمد کرلیا گیا۔
Leave A Comment