تونسہ شریف: بوسیدہ چھت گرنے سے 2 افراد جاں بحق، 2 زخمی
قصبہ وہوا میں گھر کی بوسیدہ چھت گرنے سے 2 افراد جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہوگئے، حادثے کے وقت گھر کے ایک کمرے میں 4 افراد موجود تھے۔ ایک کمرے کی بوسیدہ چھت کے پرانے گارڈر وزن برداشت نہ کرسکے، جس کے باعث چھت اچانک گر گئی اور چاروں افراد ملبے تلے دب گئے۔اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیم بروقت جائے حادثہ پر پہنچ گئی اور امدادی کارروائی کرتے ہوئے ملبے تلے دبے افراد کو نکالا۔ ریسکیو 1122 کے مطابق حادثے میں 16 سالہ لڑکی رقیہ اور 8 سالہ لڑکا مجاہد جاں بحق ہوگئے جبکہ زخمی حاجراں اور اقصیٰ کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔