مظفر گڑھ: شوہر کے قتل کے الزام میں بیوی سمیت 2 افراد گرفتار
مظفر گڑھ کے علاقے سیت پور میں شوہر کے قتل کے الزام میں بیوی سمیت 2 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ قتل کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔مدعی بیٹے کے مطابق والد کو جائیداد کے تنازع پر قتل کیا گیا، جس کی تحقیقات جاری ہیں۔پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ ملزمہ نے ساتھی کے ساتھ مل کر شوہر کو قتل کرنے کا اعتراف کر لیا ہے۔