تازہ ترین

بجلی کے پول پرچڑھ کرٹوٹ جانیوالی تاروں کوٹھیک کرنے کے دوران بجلی کے پول سے اترنے دوران تاروں سے کرنٹ لگ جانے کے باعث لائن مین جابحق’ پولیس نے موقع پر پہنچ کرکارروائی شروع کردی’ کوٹلہ رائے قبول کارہائشی محمداصغر پیرزادہ جوکہ واپڈامیں اے ایل یم ہے بجلی کوبند کرواکر بجلی کے ٰپول پرچڑھ کرٹوٹی ہوئی تاریں جوڑنے کے بعد نیچے اتررہاتھاکہ اچانک تاروں سے چھو جانے پرکرنٹ کاشدیدجھٹکالگنے کے باعث جھلس جانے پرزمین پرآگرا اورموقع پر ہی دم توڑگیااطلاع پاکر پولیس نے موقع پر پہنچ کر کاروائی شروع کردی

دریں اثناء واپڈالائن مین کی ہلاکت کامعاملہ’ ایکسین واپڈاکانوٹس’ اہلکار معطل’ ذمہ داروں کاتعین کرکے سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی’’

Leave A Comment

Advertisement