تازہ ترین

حیدرآباد میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے انتہائی مطلوب دہشتگرد کو گرفتار کرلیا، ملزم شعیب کی گرفتاری پر سندھ حکومت نے ایک کروڑ روپے ہیڈ منی مقرر کر رکھی تھی، ملزم کے قبضے سے ہینڈ گرنیڈ اور گولیاں بھی برآمد ہوئی ہیں۔  کارروائی حیدرآباد بائی پاس پر کی گئی، گرفتار ملزم شعیب دہشتگردی کے متعدد سنگین مقدمات میں مطلوب تھا، ملزم کی گرفتاری کے لیے ٹھٹہ میں اس سے قبل تین بڑے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز بھی کیے گئے تھے۔

Leave A Comment

Advertisement