بھکر: مبینہ غلط انجکشن لگنے سے 5 سالہ بچی جاں بحق، 2 افراد گرفتار
بھکر کے علاقے بہل میں مبینہ طور پر غلط انجکشن لگنے کے بعد 5 سالہ بچی عطاء فاطمہ جاں بحق ہوگئی۔ڈی پی او بھکر کے مطابق بچی کو دورانِ علاج نجی کلینک کے پیرا میڈیکل اسٹاف نے مبینہ طور پر انجکشن لگایا جس کے بعد اس کی حالت بگڑ گئی اور وہ دم توڑ گئی۔پولیس نے مبینہ طور پر انجکشن لگانے والے عمر ولد مشتاق اور راشد ولد مشتاق کو حراست میں لے کر واقعے کا مقدمہ درج کرلیا ہے جبکہ قانونی کارروائی جاری ہے۔ بچی کی میت پوسٹ مارٹم کے لیے ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردی گئی جبکہ محکمہ صحت نے متعلقہ نجی کلینک کو سیل کردیا۔